پیرس: ڈومینک تھیم فرنچ حریف کو چاروں شانے چت کرنے پر فاتح قرار

Last Updated On 01 November,2018 12:31 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں جاری پیرس ماسٹرز میں ڈومینک تھیم نے فرنچ حریف کو چاروں شانے چیت کر کے فتح سمیٹ لی، ادھر ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کی انجری کے بعد دستبرداری نے جوکووچ کے لیے دوبارہ نمبر ون بننے کا راستہ آسان کر دیا۔

پیرس میں ٹینس کا ایونٹ "ٹینس ماسٹرز" جاری ہے جس کے دوران پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم روایتی حریف جائلز سائمن کے خلاف اِن ایکشن ہوئے، آسٹرین کھلاڑی نے فرنچ حریف کے خلاف 4-6 کی جیت سے فاتحانہ آغاز کیا۔ دوسرا سیٹ بھی اسی سکور سے جیت کر مدمقابل کے خلاف مسلسل ساتواں میچ جیت لیا۔

دوسری جانب رینکنگ میں نمبر کی دوڑ واضح ہو گئی، ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کی انجری بلکہ دستبرداری نے سربین سٹار نواک جوکووچ کے لیے دوبارہ سرفہرست آنے کی راہ ہموار کر دی۔