الیگزینڈر زاوئیر کی پیرس ماسٹرز ٹینس کے پری کوارٹرز فائنل میں رسائی

Last Updated On 31 October,2018 10:25 pm

پیرس: (دنیا نیوز) پیرس ماسٹرز ٹینس میں جرمنی کے الیگزینڈر زاوئیر جاپانی سٹار کائی نیشکوری اور امریکا کے جان سنر پری کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے۔

پیرس ماسٹرز ٹینس میں ان دنوں عالمی سٹارز اِن ایکشن ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹرز فائنل کی لائن اپ مکمل ہو چکی ہے جس میں جرمنی کے الیگزینڈر زاوئیر نے امریکی فرانسس طائفو کو ہرا دیا۔

جاپان کے کائی نیشکوری بھی کامیاب رہے انہوں نے فرانس کے ایڈریان کو دو صفر سے شکست دی۔ امریکا کے جان سنر نے قازقستان کے میخائل کو ناکامی سے دوچار کیا۔

 

Advertisement