فٹبال پریمئر لیگ: لیورپول نے ٹاپ پوزیشن مضبوط کر لی

Last Updated On 20 January,2019 10:17 pm

اینفیلڈ: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں لیورپول نے کرسٹل پیلس کو چار تین سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن مضبوط کر لی۔ محمد صلاح نے دو گول سکور کئے۔ انجری ٹائم کے سکور نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔

اینفیلڈ کے فٹبال سٹیڈیم میں لیورپول اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، دونوں طرف سے تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔

کرسٹل پیلس کے ٹاؤنسنڈ نے گول کر کے برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے شروع میں محمد صلاح نے خوبصورت گول کر کے حساب برابر کر دیا۔

سپر سٹار نے ایک اور گول کر کے لیگ میں انفرادی گولز کی ففٹی مکمل کی۔ انجری ٹائم میں مین اور پھر میئر کے گول نے میچ کو انتہائی سنسنی خیز بنا دیا۔ پرستاروں سے کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم میں خوب ہلا گلا اور شوروغل نے فٹبال میچ کا مزہ دوبالا کر دیا۔

 

Advertisement