فیڈ کپ ٹینس: ویمن سنگلز میں امریکی اور آسٹریلوی کھلاڑی کی فتح

Last Updated On 11 February,2019 09:09 pm

شمالی کیرولینا: (دنیا نیوز) فیڈ کپ ٹینس کے ویمن سنگلز میں امریکی اور آسٹریلوی کھلاڑی کی فتح سے سکور ایک ایک ہو گیا، ٹائی بریک پر ختم ہونے والے میچ سے تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔

شمالی کیرولینا میں ٹینس کے بڑے مقابلے جاری ہیں۔ فیڈ کپ میں ویمن سنگلز کے مقابلے میں امریکا اور آسٹریلیا کی کھلاڑی اِن ایکشن ہوئیں۔ ورلڈ رینک نمبر تیرہ آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے امریکی حریف سوفیا کینن پر برتری کی دھاک بٹھائی۔

انہوں نے پہلا سیٹ چھ ایک سے جیتا، دوسرے سیٹ میں مدمقابل غیر معروف کھلاڑی نے کم بیک کیا، جیت تو نہ سکیں لیکن ٹف ٹائم دیا۔ ٹائی بریک پر ختم ہونے والے مقابلے سے تماشائی خوب محظوظ ہوئے۔

دوسرے میچ میں اور کیز میڈیسن کا آمنا سامنا ہوا۔ امریکی کھلاڑی کیز میڈیسن نے سٹریٹ سیٹس سے فتح اپنے نام کی۔ چھ دو اور چھ دو کی جیت سے فیڈ کپ ورلڈ کا سکور ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔