قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے میدان آباد، سپورٹس فیسٹیول میلہ سج گیا

Last Updated On 18 April,2019 10:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) امن لوٹنے کے بعد قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے میدان بھی آباد ہو گئے۔ پہلی مرتبہ ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں کے لیے سپورٹس فیسٹیول کا میلہ سج گیا۔

سنیئر وزیر سیاحت محمد عاطف نے گیمز کا افتتاح کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے قبائلی اضلاع میں گرائونڈز بنانے کی ’’نوید‘‘ بھی سنا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ سپورٹس فیسٹیول میں 28 مختلف گیمزمیں تین ہزارسے زائد مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

مقابلے وزیرستان، خیبر اور مہمند سمیت ساتوں اضلاع میں منعقد ہونگے۔ سپورٹس فیسٹیول کے میلے کی تقریب میں ڈی سی خیبر، اے سی جمرود اور ڈائریکٹر سپورٹس بھی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں کود پڑے اور دل کھول کر روایتی رقص کیا۔