گوجرانوالہ: گرلز کالجز کے درمیان ہینڈ بال ٹورنامنٹ انعقاد، طالبات نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

Last Updated On 21 October,2019 05:07 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ڈویژن کے مختلف گرلز کالجز کے درمیان ہینڈ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں طالبات نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ گرلز ہینڈ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف سرکاری اور نجی کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا، اس ٹورنامنٹ کے لیے لڑکیوں نے بھرپور محنت کر رکھی تھی۔

ہینڈ بال چمپئین شپ میں لڑکیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، پوائنٹس بنانے کے لئے کھلاڑی لڑکیوں نے خوب مہارت اور پھرتی دکھائی جس سے وہاں موجود دیگر طالبات خوب محظوظ ہوتی رہیں۔

طالبات کا کہنا تھا کہ جہاں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے بہترین پلیٹ فارم میسر آیا وہیں کھلاڑیوں کو اس ایونٹ کےذریعے سیکھنے کے بھی بہت سے مواقع ملے۔