گوجرانوالہ: سائبر کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

Last Updated On 14 October,2019 05:08 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) جدید ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کے ہر میدان میں جدت کو متعارف کرایا ہے وہاں جرائم میں بھی تیزی اور جدت آ گئی ہے اور سائبر کرائم کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے ۔گوجرانوالہ میں ایک سال کے دوران چار ہزار کے قریب شکایات درج کی گئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق سائبر کرائم میں تیزی سے اضافے ہونے لگا، ایف آئی اے سائبر ونگ گوجرانوالہ کو ایک سال کے دوران چار ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ 75کے خلاف مقدمات درج کئے گئےاور 800 کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ سائبر جرائم میں فیس بک ،آن لائن فراڈ اور کرنسی سے متعلق شکایات سب سے زیادہ درج کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں سائبر کرائم کیسز کی شنوائی کے لئے عدالت قائم

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم آصف اقبال کا کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو فروغ ملنے پر سائبر جرائم میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سنٹر میں سہولیات کے فقدان اور عملہ کی کمی کو پورا کر کے اس کو موثر بنایا جائے تاکہ سائبر کرائم کی شرح میں کمی کی جاسکے۔