ڈیوس کپ: آسٹریلوی ٹینس سٹارز نے بیلجئم کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Last Updated On 21 November,2019 04:55 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) ڈیوس کپ میں آسٹریلوی ٹینس سٹارز نے بیلجئم کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، امریکی کھلاڑیوں نے حریف اٹلی کو شکست دے کر مزید کامیابیوں کی امید جگا لی۔

میڈرڈ کے ٹینس کورٹ پر ڈیوس کپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے، آسٹریلیا کا بیلجئم سے جوڑ پڑا، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جیت کا سفر جاری رکھتے ہوئے سنگلز میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں ٹکٹ حاصل کیا۔

دوسرے میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی، اطالوی ٹیم کے سامنے آئے، امریکا نے سنگلز اور پھر ڈبلز ایونٹ میں حریف اٹلی کو شکست دے کر پیش قدمی جاری رکھی، ساتھ ہی کوارٹر فائنل میں رسائی کی امید روشن کر لی۔