آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ، چین کی کیانگ وینگ نے سرینا ولیمز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

Last Updated On 24 January,2020 10:02 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، چین کی غیر معروف کھلاڑی کیانگ وینگ نے سابق نمبر ون سرینا ولیمز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے تیسرے راؤنڈ میں اعصاب شکن مقابلہ ہوا، امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا چینی حریف کیانگ وینگ سے میچ پڑا، غیر معروف کھلاڑی نے پہلا سیٹ جیت کر خطرے کی گھنٹی بجائی۔

دوسرا سیٹ ریکارڈ ہولڈر سرینا ولیمز نے جیتا، فیصلہ کن سیٹ میں رینک ستائیس کیانگ وینگ نے جیت کر سرینا ولیمز کو اپ سیٹ کر کے پیش قدمی روک دی۔
 

Advertisement