ثانیہ مرزا کی دبنگ انٹری، ہوبارٹ اوپن ڈبلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Last Updated On 18 January,2020 04:16 pm

ہوبارٹ، آسٹریلیا(دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے کوٹ میں دبنگ انٹری ڈالتے ہوئے ہوبارٹ اوپن ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوبارٹ کے بلیو ٹینس کورٹ میں انٹرنیشنل ٹائٹل کا مقابلہ ہوا، ویمن ڈبلز کے فائنل میں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اپنی یوکرائنی پیئر کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ٹیم نے حریف چینی جوڑی کے خلاف چھ چار کی جیت سے فاتحانہ آغاز کیا

دوسرے سیٹ میں ہائی مورال ٹیم نے کامیابی سمیٹی، ڈبلز کے فیصلہ کن معرکے میں ثانیہ مرزا اور کیچنوکKichenokکامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ثانیہ مرزا نے بچے کی پیدائش کے بعد کم بیک کو یادگار بنا لیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شائقین نے انہیں مبارکباد بھی دی۔