چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ احمد بیگ نے جیت لی

Last Updated On 26 January,2020 07:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جاری چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ احمد بیگ نے جیت لی۔ ہول ان ون کا اعزاز حاصل کرنے والے گالفر شہباز مسیح نے گاڑی اپنے نام کی۔

تفصیل کے مطابق کراچی میں جاری چیف آف دی ائیر سٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ احمد بیگ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ دفاعی چیمپئن شبیر اقبال اور محمد منیر نے پروفیشنل ایونٹ میں مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

شہباز مسیح کو ان کے ایک شاندار شارٹ نے گاڑی کا حق دار بنا دیا۔ ہول ان ون کا اعزاز حاصل کرنے پر گھر والے بھی خوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کی رقم لے کر اپنا گھر بناؤں گا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی اے ایس ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی کام پاکستان کی فضاؤں کی رکھوالی اور حفاظت کرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیف آف دی ائیر سٹاف نے کامیاب گالفرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
 

Advertisement