لندن میں لاک ڈاؤن نرمی پر چیرٹی ٹینس ٹورنامنٹ شروع، اینڈی مرے کی فاتحانہ انٹری

Last Updated On 24 June,2020 11:51 am

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں لاک ڈاؤن نرمی پر چیرٹی ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، سات ماہ سے انجری کا شکار اینڈی مرے نے فاتحانہ انٹری ڈال دی۔

لندن میں لاک ڈاؤن میں نرمی پر چیرٹی ٹینس ٹورنامنٹ میں 7 ماہ سے انجری کا شکار اینڈی مرے نے فاتحانہ کم بیک کیا اور حریف لیا م بروڈے کو ہرادیا۔

ٹورنامنٹ کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا گیا، کھلاڑیوں نے ہاتھ بھی نہ ملائے۔ تماشائیوں کو ٹینس ارینا آنے کی اجازت نہ تھی تاہم کھیل کا جوش و جذبہ برقرار تھا۔