چینی سائنس دان نے زلزلہ پروف بیڈ متعارف کروا دیا

Published On 19 Dec 2015 05:58 PM 

چین کے ایک سائنس دان نے ایک ایسا زلزلہ پروف بیڈ متعارف کرا لیا ہے جو دوران زلزلہ انسان کی حفاظت یقینی بناتا ہے۔ باکس نما اس بیڈ میں کئی روز تک کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

بیجنگ: (ویب ڈیسک) روزانہ نئی ایجادات اور نئی اختراع کی حامل چینی قوم ایک بار پھر بازی لے گئی۔ چینی موجد وانگ وینژے نے ایک ایسا زلزلہ پروف بیڈ تیار کیا ہے جو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحفاظت رہنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بیڈ ایک بکس کے طرز پر بنایا گیا ہے اور سونے کے دوران اس کا ایک حصہ اوپر رہتا ہے۔ باکس نما بیڈ میں ایسے خصوصی سنسرز لگے ہوئے ہیں جو زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہیں اور بیڈ خود بخود کھل جاتا ہے جبکہ اس پر سونے والامیٹریس سمیت اندر جا گرتا ہے۔

یہ مضبوط بکس ملبہ گرنے کے باوجود اندر سوئے انسان کی حفاظت یقینی بناتا ہے۔ بکس کے اندر کھانے پینے کا سامان بھی رکھا گیا ہے جنہیں متاثرہ شخص کئی روز تک استعال کر سکتا ہے۔