ٹماٹر کا جوس موٹاپا کم کرنے میں معاون: تحقیق

ٹماٹر کا جوس موٹاپا کم کرنے میں معاون: تحقیق

تائی پے: (ویب ڈیسک) تائیوان یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔ تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا جسکے نتیجے میں خواتین کا وزن کم ہو گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی ۔ ٹماٹر کے جوس سے نہ صرف خواتین کا کولیسٹرول لیول کم ہوا بلکہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھانے والے مادے لائسوفین میں بھی اضافہ ہوا ہے۔