گوگل ہماری ٹیلیفونک گفتگو، انٹرنیٹ سرچ کا ریکارڈ محفوظ کر لیتا ہے

گوگل ہماری ٹیلیفونک گفتگو، انٹرنیٹ سرچ کا ریکارڈ محفوظ کر لیتا ہے

لاہور: (دنیا نیوز) ٹیکنالوجی کی جدت سے جہاں ہمیں بہت سی سہولیات میسر آئی ہیں وہاں ہماری ذاتی زندگی میں عمل دخل بھی بڑھ گیا ہے۔ ہم فون پر جو باتیں کرتے ہیں یا انٹر نیٹ پر جو کچھ معلوم کرنا چاہتے ہیں، گوگل کے پاس یہ سارا ریکارڈ موجود رہتا ہے۔ یہی نہیں ہم کہاں کہاں گئے اور یوٹیوب میں کیا سرچ کرتے رہے، یہ سب بھی اس ریکارڈ کا حصہ بنتا ہے۔

تاہم، اچھی بات یہ ہے کہ ہم نہ صرف اس ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اس ریکارڈ کو مٹا بھی سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ  ہسٹری ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام  پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو جائیں۔ لاگ ان ہونے کے بعد آپ کا سارا ریکارڈ آپکے سامنے ہو گا۔ اب آپ چاہیں تو اس ریکارڈ کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔