ٹیکنالوجی
خلاصہ
- 2014ء کی دوران پاکستان میں 3 جی اور 4 جی انٹرنیٹ متعارف کرائے گئے جس سے مستفید ہونے والے والے افراد کی تعدار 4 کروڑ ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے 5 جی ٹینکنالوجی پاکستان میں لانے کیلئے پی ٹی اے کو لائحہ عمل بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 2014ء کی دوران پاکستان میں 3 جی اور 4 جی انٹرنیٹ متعارف کرائے گئے جس سے مستفید ہونے والے والے افراد کی تعدار 4 کروڑ ہے۔ ابتدائی مراحل میں 5 جی کو پہلے ٹرائلز کی بنیاد پر پاکستان میں آزمایا جائے گا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اور دیگر ضروری قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد 5 جی ٹیکنالوجی بھی پاکستان میں جلد متعارف کر دی جائے گی۔ 5 جی انٹرنیٹ کے بعد کئی جی بی تک کا ڈیٹا سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا اور اس کی سپیڈ بھی 3 اور 4 جی کے مقابلے میں کئی گنا تیز ہو گی۔