خلاصہ
- دبئی میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مارس سٹی منصوبہ تعمیر کیا جائے گا، یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا۔ اس منصوبے کے مقاصد میں مریخ پر زندگی کے لیے خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے خلائی تحقیق کے شعبے میں قدم رکھ دیا، حکومت نے دبئی میں سرخ سیارے مریخ جیسا ماحول پیدا کرنے کے لیے شہر آباد کرنے کا منصوبہ بنا لیا، دبئی میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مارس سٹی منصوبہ تعمیر کیا جائے گا، یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا۔ اس شہر میں سائنسدان ایک برس تک قیام کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر زندگی کے لیے خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔ یہ منصوبہ دبئی کی مریخ 2117 منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ سو برس کے دوران مریخ پر پہلی انسانی آبادی کا قیام عمل میں لانا ہے۔
During the Annual #UAE Government Meetings, #UAE has revealed new AED 500 million project to build a city that simulates life on Mars pic.twitter.com/QBu5CK87YU
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) September 26, 2017
اس شہر میں جدید لیبارٹریوں کے ذریعہ مریخ کے سخت موسم اور زمینی ساخت کی نقل بنائی جائے گی، شہر میں عجائب گھر بھی ہو گا جس کی دیواریں تھری ڈی پرنٹر سے تیار کی جائیں گی۔