ہرے پتوں والی سبزیاں انسانی دماغ کے لیے مفید قرار

Last Updated On 14 June,2018 03:48 pm

بوسٹن(نیٹ نیوز) یہ بات عیاں ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ دماغی خلیات کم ہونے لگتے ہیں اور انسان بھولنے اور دیگر امراض کا شکار ہوجاتا ہے ۔

لیکن سائنس دانوں کا اصرار ہے کہ ہرے پتوں والی سبزیاں اس نقصان کا ازالہ کرسکتی ہیں۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین نے ایک مطالعہ کیا ہے جسے ’’یادداشت اور عمررسیدگی منصوبے ‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔

کئی برس تک جاری رہنے والے اس سروے میں 960 افراد کو شامل کیا گیا اور ان کے طرزِ زندگی اور غذا پر غور کیا گیا۔ اس میں شرکا کو روزانہ نصف کپ سلاد، نصف کپ پالک سمیت دیگر اہم سبزیوں کے پتے کھلائے گئے تھے ۔

یہ مطالعہ 5 سال تک جاری رہا ۔ماہرین نے نوٹ کیا کہ ہرے پتے والی سبزیاں کھانے سے نا صرف ان میں دماغی اور ذہنی انحطاط سست ہوا بلکہ ان کی دماغی عمر 11 برس تک کم ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق ان سبزیوں میں فولیٹ، فائلوکوئنین اور لیوٹین پائے جاتے ہیں ۔ جو دماغی افعال مثلاً یادداشت اور بہتر سمجھ بوجھ کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔