چین نے فاختہ کی شکل کا ڈرون تیار کر لیا

Last Updated On 25 June,2018 11:34 pm

چین: (دنیا نیوز) چین نے فاختہ کی شکل و صورت کا ڈرون تیار کر لیا۔ چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا ڈرون جرائم پیشہ افراد سمیت حساس تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔

چین کا ایک اور شاہکار، فاختہ کی شکل و صورت کا ڈرون تیار کر لیا۔ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا "پرندہ نما ڈرون" جدید ترین کیمرے، جی پی ایس اینٹینا اور فلائٹ کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔ جو جرائم پیشہ افراد سمیت حساس تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فیسٹو نامی ڈرونز کو تھوڑی سے تبدیلی کے ساتھ برف باری اور بارشوں میں بھی استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔