فولک ایسڈ یا وٹامن بی 9 صحت کے لیے انتہائی اہم جز

Last Updated On 28 August,2018 11:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فولک ایسڈ یا وٹامن بی 9 صحت کے لیے انتہائی اہم ہے جو کہ ڈی این اے کی مرمت، خون کے سرخ خلیات کی پیداوار سمیت متعدد اہم افعال میں مدد دیتا ہے۔

فولک ایسڈ مرکزی اعصابی نظام کے لیے انتہائی اہم جز ہے، اگر جسم میں اس کی کمی ہو تو آپ کو ڈپریشن کا سامنا ہوسکتا ہے، خیالات مرکوز کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے جبکہ چیزیں بھولنے کے ساتھ چڑچڑے پن کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ اگر اس کمی پر قابو نہ پایا جائے تو سنگین امراض جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہو تو مخصوص علامات بلکہ اینیما جیسے مرض کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ اینیمیا یا خون کی کمی کے دوران جسم کے اندرونی اعضاء کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی جس کے نتیجے میں وہ ٹھیک طرح کام نہیں کر پاتے۔