نمک کا کم استعمال بھی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ

Last Updated On 28 August,2018 11:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نمک کا کم استعمال بھی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کینیڈا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق نمک کا حد سے زیادہ یا انتہائی کم استعمال فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی اگر کم نمک استعمال کریں تب بھی دل کے دورے اور فالج جیسے خطرات سے بچ نہیں سکتے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نمک کا مناسب استعمال ہی اچھی صحت کا ضامن ہے۔