وٹامن ڈی ہڈیوں اور پٹھوں کی مضبوطی کا ضامن

Last Updated On 07 October,2018 06:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وٹامن ڈی ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، برطانوی ماہرین کا کہنا ہے اس کا فائدہ انہی افراد کو ہوتا ہے جن میں وٹامن ڈی کی کمی پہلے سے ہی موجود ہو۔

وٹامن ڈی کے استعمال پر بعض افراد کا کہنا ہے کہ ان سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ، جبکہ کچھ کے نزدیک یہ پیسوں کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔سوسائٹی فار انڈوکرینولوجی کی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی اس بات کا تعین کرتا ہے کہجسم کو کتنی کیلشیم اور فاسفیٹ کی ضرورت ہے۔ یہ دونوں عناصر ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کےلیےضروری ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے وٹامن ڈی اضافی طور پر لینے کا فائدہ صرف اس صورت میں ہے اگر کسی شخص کے اندر پہلے سے اس کی کمی ہو۔