ڈائٹ سافٹ ڈرنکس ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خطرناک

Last Updated On 08 October,2018 06:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈائٹ سافٹ ڈرنکس ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید نہیں بلکہ ان کا استعمال ذیابیطس کا خطرہ مزید بڑھا دیتا ہے۔

ڈائٹ سافٹ ڈرنکس ذیابیطس سے بچاؤ میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔ آسٹریلوی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈائٹ سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایڈیلیڈ میڈیکل سکول کی تحقیق کے مطابق محض دو ہفتے تک مصنوعی مٹھاس کا استعمال معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلیاں لانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ یہ تبدیلیاں جسم کی بلڈ شوگر جذب اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بدل دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔