جنک فوڈ چھوڑنا منشیات ترک کرنے کے مترادف

Last Updated On 10 October,2018 06:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جنک فوڈ چھوڑنے پر انسانی صحت پر وہی اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے منشیات کو چھوڑتے وقت ہوتے ہیں۔

مشی گن یونیورسٹی میں 231 افراد پر تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو جنک فوڈ کھانے کے عادی تھے، اس لت کو چھوڑنے کی کوشش کے بعد ان کو سر درد، نیند کی کمی، بھوک کا زیادہ لگنا، مزاج میں تبدیلی اور موڈ خراب ہونے جیسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ افراد جو زیادہ مٹھاس یا چپس وغیرہ کھانے کے شوقین رہے، انہیں بالکل ان ایسے علامات کا سامنا کرنا پڑا، جو سگریٹ اور منشیات کی لت کو چھوڑنے والے افراد کو کرنا پڑتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ان علامات میں بہتری آتی ہے، جس کے بعد صحت میں مثبت تبدیلی سامنے آنے کے ساتھ ساتھ جنک فوڈ کی لت سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے۔

Advertisement