ذیابیطس کے مریضوں میں تپ دق کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین

Last Updated On 05 November,2018 08:53 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خون میں شکر کی غیر معمولی مقدار کے حامل ذیابیطس کے مریضوں میں تپ دق سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

لندن اسکول آف ہائیجن اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کے مطابق ذیابیطس انسانی جسم کے دفاعی نظام کو کمزور کر دیتی ہے جس سے ٹی بی اور دیگر بیماریاں آسانی سے لاحق ہوسکتی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں ٹی بی اور اس کی وجہ سے اموات میں کمی تو آئی ہے لیکن ٹائپ ٹو ذیابیطس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔