اٹلی میں طوفانی بارشوں، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی

Last Updated On 05 November,2018 08:54 am

روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی، سسلی کے علاقے میں کھانا کھاتے ہوئے 12افراد سیلاب کی نذ ر ہوگئے۔

شمالی اٹلی میں طوفانی بارشو ں نے ہرطرف تباہی مچا دی۔ حالیہ ہلاکتیں سسلی کے علاقے میں ہوئیں جہاں ایک گھر میں سیلابی پانی بھرنے سے 12افرا ہلاک ہو گئے۔

مرنے والوں میں 9 افراد کا تعلق دو خاندانوں سے ہے، اٹلی کے وزیراعظم جوساپے کونٹی نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اورمتاثرین کی تیمارداری کی۔

 

Advertisement