یورپی ممالک تارکین وطن سے متعلق نئے معاہدے پر تقسیم

Last Updated On 30 June,2018 11:45 am

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی ممالک کے سربراہان بے ترتیب مائیگریشن کو روکنےکیلئے نئے معاہدے پر تقسیم ہو گئے۔ نئے معاہدے کے تحت تارکین وطن کے لیے محفوظ سینٹرز بنائے جانے ہیں۔

تارکین وطن سے متعلق نئے معاہدے پر یورپی سربراہان منقسم دکھائی دے رہے ہیں، فرانسیسی صدر کا کہنا ہےکہ ان کا ملک ایسے مراکز نہیں بنائے گا کیونکہ فرانس تارکین وطن کےلیے پہلا ملک نہیں ہے۔ اٹلی کے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سینٹرز یورپ میں کہیں بھی ہو سکتے ہیں جبکہ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ اس معاہدے کو لاگو کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔ جرمن چانسلر نے کہا اختلافات دور کرنےکےلیے مزید کچھ کرنا ہوگا۔

 

Advertisement