پانی سے آگ پیدا کرنے والا آلہ تیار

Last Updated On 17 April,2018 07:53 pm

برسلز: (ویب ڈیسک) اب تک تو پانی کو آگ کا دشمن ہی سمجھا جاتا تھا لیکن یورپی سائنسدانوں نے پانی کی مدد سے آگ پیدا کرلی۔

جرمن نیوز ویب سائٹ کے مطابق یورپی ریسرچ منصوبے کے تحت ایک ایسا آلہ بنایا گیا ہے جو پانی سے آگ پیدا کر لیتا ہے۔ یہ چھوٹا سا آلہ الیکٹرولیسیس کے ذریعے پانی کے مالیکیوز کو آکسیجن اور ہائیڈروجن میں توڑ دیتا ہے اور پھر ہائیڈروجن کو آکسیجن کی موجودگی میں جلانے سے گرمی پیدا ہوتی ہے اس حدت کو ویلڈنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ آلہ بھڑک اٹھنے والی گیسز استعمال نہیں کرتا بلکہ جلنے کے لیے اپنا ایندھن پانی سے خود بناتا ہے۔

یہ آگ انسانی صحت کے لیے زیادہ خطرناک بھی نہیں ہے۔

برطانوی انجینئرز کوشش کر رہے ہیں کہ پانی سے پیدا ہونے والی اس حدت کو صنعتی استعمال میں لایا جائے۔

سائنسی محققین نے اس ٹیکنالوجی کو مستقبل کی ایجادات کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ جب یہ ٹیکنالوجی تجارتی سطح پر عام ہوجائے گی تو چھوٹے صنعتی ادارے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
 

Advertisement