یورپی یونین کی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے تعاون کی پیشکش

Last Updated On 06 August,2018 10:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کر دی۔ یورپی یونین سفیر نے پیشکش چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات میں کی۔

یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ یورپی یونین تحریکِ انصاف حکومت کیساتھ سیکیورٹی، معیشت، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں شراکت داری پر تیار ہے جبکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور مختلف شعبوں میں تعاون کے جذبے کو سراہتے ہوئے یورپی یونین سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement