ڈبوں میں بند تیار غذائیں انسانی جان کیلئے خطرہ قرار

Last Updated On 13 February,2019 11:14 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس میں کی جانیوالی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈبوں میں بند تیار غذائیں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

ترقی یافتہ دور میں وقت کی کمی کے سبب ہم میں سے اکثر لوگ مارکیٹ میں بکثرت ملنے والی تیار شدہ غذائیں کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ فرانس میں ایک تحقیق کے دوران خوفناک انکشاف ہوا کہ ڈبہ بند غذائیں جنہیں ہم محفوظ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں، کینسر جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ 

اس تحقیق کیلئے ہزاروں فرانسیسیوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو ڈبہ بند غذائیں کھانے کے عادی تھے ان میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر قبل از وقت موت کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے نمک لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے اور یہ نمک دیگر اجز ا کیساتھ مل کر کینسر کی وجہ بنتا ہے اور قبل از وقت موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتاہے۔