وٹس ایپ کا صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان

Last Updated On 10 May,2019 01:35 pm

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی مشہور موبائل اپلیکیشن وٹس ایپ نے صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ لندن میں اپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین کو رقم ادا کرنا ہوگی۔ رقم کی ادائیگی فیس بک سسٹم کے تحت ہوگی جس کی آزمائشی سروس برطانیہ میں ہوگی۔ کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا کہ صارفین فیس ماہانہ ادا کرینگے یا سال میں ایک بار رقم ادا کریں گے۔ وٹس ایپ کے آپریٹنگ چیف آفیسر ماٹ آئیڈیما کے مطابق صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات لے رہے ہیں جنہیں تنخواہ نہیں دینگے بلکہ لندن کے صارفین سے حاصل ہونے والی رقم سے ہی اُنہیں تنخواہیں دی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لندن اور ڈبلن میں صارفین دو دہائیوں سے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ فیس بک جلد ہی وٹس ایپ موبائل سے رقم ادائیگی کے لیے نئی اپلیکیشن اور طریقہ کار رواں سال کے آخر تک متعارف کرائے گا۔