فیس بک کا کرائسٹ چرچ حملے کے پیش نظر نئی پالیسی کا اعلان

فیس بک کا کرائسٹ چرچ حملے کے پیش نظر نئی پالیسی کا اعلان

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے لائیو فیچر کے استعمال کے لیے نئے قوائد وضوابط بنالیے ہیں اور کمپنی نے 75 لاکھ ڈالر انتہا پسند مواد کی روک تھام کے لیے نئی تحقیق کے لیے مختص کردیا۔
فیس بک کے نائب صدر گائے روسن کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد فیس بک استعمال کرنے والوں کو آگاہ کرنا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔ اگر صارف احکامات پر عمل نہیں کرتا تو اس کے فیس بک کو لمبی عرصے تک بھی بند کیا جا سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے فیس بک کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اس معاملے پر فیس بک کے مالک مارک زگربرگ سے بھی بات ہوئی تھی۔