جاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین کا تجرباتی سفر کر لیا

Last Updated On 17 May,2019 03:07 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین کے نمونے کا تجرباتی سفر ہوا۔ اس دوران ٹرین کی رفتار 320 کلو فی گھنٹہ نوٹ کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نیکسٹ جنریشن شنکانسن ٹرین جب شروع ہو گی تو یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ہو گی جس کی رفتار مستقبل میں 360 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ٹرین کو’الفا ایکس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ایسٹ جاپان ریلوے کے مطابق آئندہ ایک دہائی کے اندر جب ’الفا ایکس‘ مسافروں کو لانا اور لے جانا شروع کرے گی تو اس کی رفتار تین 360 فی گھنٹہ ہو گی۔ 10 ارب ین کی مالیت سے دس ٹرینوں کی تیاری رواں ماہ کی 10 تاریخ کو مکمل ہو گئی تھی۔ ٹرین کار کی شکل لمبی ناک جیسی ہے۔

سینڈائی اور موریوکا کے درمیان ہونے والا تجرباتی سفر گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کا پہلا سفر تھا جسے میڈیا کے لیے اوپن کیا گیا تھا۔ کپمنی کے ترجمان کے مطابق ٹرین کا تجرباتی سفر کامیابی سے حاصل کر لیا مزید تین برس تک تجرباتی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

کمپنی کا بلٹ ٹرین کی باقاعدہ سروس 2031-2030 میں شروع کرنے کا پروگرام ہے جب شنکانسن کی سروسز کو ملک کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے سب بڑے شہر سپورو تک توسیع دی جائے گی۔

تجرباتی سفر کے انچارچ کازونوری کویاما کے مطابق ہم نیکسٹ جنریشن شنکانسن ٹرین کے ذریعے سفر کا دورانیہ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
 

Advertisement