جاپان میں تاریخ رقم، بادشاہ اکی ہیٹو نے تخت و تاج ولی عہد کے حوالے کر دیا

Last Updated On 01 May,2019 04:02 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں تاریخ رقم ہو گئی، دوسو سال میں پہلی بار بادشاہ اکی ہیٹو خود ہی سبکدوش ہو گئے اور تخت و تاج ولی عہد کے حوالے کر دیا۔

ٹوکیو کے شاہی محل میں ہونے والی پُر وقار تقریب میں جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے بھی شرکت کی۔ بادشاہ اکی ہیٹو نے تخت و تاج ولی عہد کے حوالے کیا۔

اکی ہیٹو نے بطور بادشاہ اپنے آخری خطاب میں کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ جاپان اور دنیا میں امن اور خوشحالی آئے۔ بڑھتی عمر اور گرتی صحت کی وجہ سے انہیں تخت چھوڑنے کی قانونی اجازت ملی۔ نئے بادشاہ ناروہیٹو کل سے اپنی شاہی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔