زحل کے چاند پر زندگی کے آثار، ناسا کا ڈرون بھیجنے کا فیصلہ

Last Updated On 28 June,2019 06:22 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا سیارے زحل کے چاند پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے مشن میں ڈرون استعمال کیا جائے گا۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناسا زحل کے چاند "ٹائیٹن" پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے لیے ڈرون بھیجے گا، مشن کو ڈریگن فلائی کا نام دیا گیا ہے جو 2026 میں لانچ کیا جائے گا۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق مشن ڈریگن فلائی 2034ء میں سیارہ زحل کے چاند پر لینڈ کرے گا۔ تحقیقاتی مشن کے دوران ٹائیٹن کے ماحول اورحالات کا جائزہ لیا جائے گا، ٹائیٹن سیارہ زحل کا سب سے بڑا جبکہ نظام شمسی کا دوسرابڑا چاند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا مریخ پر بھی تحقیقاتی مشن بھیجنے کا اعلان

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مشن پر 1 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ اس مشن کے دوران جائزہ لیا جائے گا کہ آیا یہ جگہ انسانوں کے رہنے کے لیے قابل ہے بھی یا نہیں۔ اس مشن کے دوران اس طرح بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ وہاں زمین کی طرح ہوا، دریا، سمندر اور جھیلوں کے آثار موجود ہیں یا یا نہیں۔