ماحولیاتی تبدیلی کیلئے مریخ پر جوہری بم گرائیں: چیف ایگزیکٹو ٹیسلا کمپنی

Last Updated On 21 August,2019 02:35 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی تیز ترین ترکیب بھی یہی ہے کہ مریخ پر جوہری بم گرائیں۔

ان خیالات کا اظہار ارب ڈالرز کے مالک سماجی شخصیت انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ اس خواہش کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی کیا۔

معروف سائنسی و سماجی شخصیت ایلون مسک نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو مریخ پر بسانے، قابل سیارہ بنانے کیلئے وہاں ایٹم بم گرا دیں، بم گرانے سے سرخ سیارے کے قطب پر موجود برف پگھل جائے گی۔ 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹم بم گرانے کے بعد قبطین پر موجود برف پگھلے گی جس سے برف میں قید کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس سیارے کے کرہ ہوائی میں پھیل جائے گی جس سے پیدا ہونیوالا گرین ہاﺅس گیس افیکٹ سیارے کا درجہ حرارت اور ہوا کا دباﺅ بڑھا دے گا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ایلون مسک نے مشورہ دیا ہو، اس سے قبل 2015ء میں بھی وہ اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کی تیز ترین ترکیب ہے،نیو اسپیس جریدے میں بھی انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک صدی سے بھی کم عرصہ میں انسان 10 لاکھ افراد پر مشتمل ایک کالونی مریخ پر بسا سکتا ہے۔