گھر میں بنی ہوئی آئس کریم کا ناشتے میں استعمال فائدہ مند

Last Updated On 25 September,2019 03:13 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) آئس کریم میں عمومی طور پر انڈے کی زردی، چینی، دودھ، کریم اور پھل استعمال ہوتے ہیں اور اگر آئس کریم میں صرف یہی اجزا شامل ہوں تو اس کا ناشتے میں استعمال بے حد فائدہ مند ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار سے ملنے والی آئس کریم میں بے تحاشہ چینی، مصنوعی مٹھاس اور مصنوعی رنگ شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہیں۔

سائنسدانوں نے ریسرچ کے بعد حتمی رپورٹ میں کہاہے کہ اگر آپ گھر میں صحت بخش اشیا سے آئس کریم تیار کرسکتے ہیں تو اس کا ناشتے میں استعمال آ پ کوصحت مند رکھے گا۔