فاسٹ فوڈ کھانے کی عادی خاتون کی بینائی ختم ہونے کا خدشہ

فاسٹ فوڈ کھانے کی عادی خاتون کی بینائی ختم ہونے کا خدشہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیڈ ینگ مین نامی خاتون نے 22 سال سے پھل یا سبزی کو چھوا بھی نہیں اور صرف پیزا، پاستا، فرنچ فرائیز اور برگر وغیرہ کھائے جس سے وہ نیوروپیتھی نامی بیماری کا شکار ہو گئیں۔

برطانیہ میں رواں سال مزید 2 ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں صرف فاسٹ فوڈ کھانے والے 2 نوجوان بینائی سے محروم ہوئے، فاسٹ فوڈ میں غذائی اجزا نہ ہونے کی وجہ سے نیوروپیتھی کی بیماری لگنا عام بات ہے۔