300 ریموٹ کنٹرول ڈرونز نے آسمان پر روشنیاں بکھیر دیں

Last Updated On 12 October,2019 08:53 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جگمگ کرتے ڈرونز کے دلچسپ نظارے نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔

چین کے شہر ہینگ ژو میں منعقد ہونیوالے منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹس سے مزین تقریباَ 300 ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا اور اِن جگمگ کرتے ڈرونز کی خوبصورت فارمیشن کچھ اس انداز میں ترتیب دی گئی کہ ہر طرف روشنیاں بکھر گئیں۔

یوں جگنوؤں کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔