فولڈ ایبل سکرینز سے مزین گاڑی

Last Updated On 17 October,2019 03:50 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) دنیا میں نشاط ثانیہ کا خواب دیکھنے والے ملک چین میں گاڑیوں کے ڈیزائن میں جدت پیدا کرتے ہوئے ایسی گاڑی پیش کردی گئی جو فولڈ ایبل سکرینز سے مزین ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمالی صوبے ہیبی میں چائنہ انٹرنشیل ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو میں کانسیپٹ وہیکل پیش کی گئی جس میں ہر جگہ فولڈ ایبل سکرینز مزین ہیں۔

گاڑی بنانے والوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گاڑی صرف آمدورفت کا ذریعہ نہیں ہوگی بلکہ تفریح کا ذریعہ بھی ہو گی اور دوران سفر کاروباری امور بھی انجام دیئے جا سکیں گے۔

گاڑی کے اسٹیئرنگ ویل اور گیئر لیول بھی ٹچ سکرین سے آراستہ ہیں۔ سٹیئرنگ ویل کی سکرین موسم کی صورتحال اور نقشہ فراہم کرتی ہے۔ چین میں منعقدہ ایکسپو میں اس گاڑی کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
 

Advertisement