بلبلوں کا جال بناکر شکار کو پھنسانے والی ہمپ بیک وہیل

Last Updated On 17 October,2019 12:55 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) سمندری مخلوق ہمپ بیک وہیل کے بارے میں پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے شکار کو دیکھ کر گہرائی میں غوطہ لگاتے ہوئے بلبلے چھوڑتی ہیں اور ایک دائرہ بناتی ہیں، اس طرح چھوٹی مچھلیوں کے غول اس میں قید ہوکر رہ جاتے ہیں جس کے بعد شکار شروع ہو جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دائرے بنانے کا عمل مکمل کرنے کے بعد ہمپ بیک وہیل سمندری کی گہرائی سے نمودار ہوتی ہیں اور پھنسی ہوئی مچھلیوں کو کھانا شروع کر دیتی ہیں۔ اب یہ سارا منظر ویڈیو میں قید کرلیا گیا ہے جو پوری دنیا میں مشہور ہو رہی ہے۔ 

ویڈیو سے بھی یہ ماجرا دیکھا جاسکتا ہے جو بہت دلفریب ہے اور اس میں بلبلوں کا دائرہ نما جال دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ سارا ماجرہ اور تحقیق یونیورسٹی آف ہوائی کے تحت انجام دیا گیا ہے جس کے ماہرین نے وہیل پر کیمرے اور سینسر نصب کیے ہیں اور قیمتی ڈیٹا حاصل کیا ہے۔

ہمپ بیک وہیل نقل مکانی کرتی رہتی ہیں اور موسمِ گرما میں الاسکا کے پانیوں میں غذا کی تلاش میں آتی ہیں جبکہ موسمِ سرما میں وہ ہوائی کے قریب پانیوں میں چلی جاتی ہیں جہاں وہ بچوں کو جنم دے کر انہیں پالتی ہیں۔
 

Advertisement