برقی نظام کے تحت جسمانی درد کم کرنے والی سمارٹ پٹی

Last Updated On 07 December,2019 09:15 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی کمپنی نے جسمانی درد دور کرنے کیلئے نینو ٹیکنالوجی پر مبنی ایک پٹی تیارکی ہے جو جسمانی درد کی شدت کو برقی نظام کے تحت کم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے جسمانی درد کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے نینو ٹیکنالوجی پر مبنی ایک حیرت انگیز پٹی بنائی ہے جو جسمانی برقی نظام کے تحت کام کرتے ہوئے درد کی شدت کو دور کرتی ہے۔

کمپنی نے اسے کائلو کا نام دیا ہے یہ سمارٹ پٹی ہر قسم کا بیرونی درد دور کرنے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پٹی جسمانی برقی نظام سے رابطہ قائم کرتی ہے اور دورکم کرتی ہے۔
 

Advertisement