ای سی جی کی سہولت رکھنے والی واٹر پروف سمارٹ واچ متعارف

Last Updated On 02 January,2020 09:48 am

سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) ایک نئی سمارٹ واچ فائیو کو ٹیکنالوجی ماہرین نے صحت و تندرستی کا ڈیجیٹل ٹریکر اور جزوی ایپل فون قرار دیدیا۔

چند ایپس انسٹال کرنے کے بعد گھڑی میں مزید فیچرز کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس میں ای سی جی جیسی پیچیدہ سہولت بھی موجود ہے جس کا مقصد دل کی بدلتی ہوئی کیفیات پر نظر رکھنا ہے۔

نئی سمارٹ واچ مکمل طور پر واٹر پروف ہے جسے پہن کر تالاب میں تیراکی بھی کی جاسکتی ہے۔ فٹنس ایپ سے ورزش، یوگا کی مشقوں اور جاگنگ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے علاوہ ازیں ہیلتھ کے شعبے میں 5 نئے فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔