جنگ سے متاثرہ افغانستان کے ریسٹورنٹ میں روبوٹ سروس پر مامور

Last Updated On 14 February,2020 03:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان کے ریسٹورنٹ میں ایسے روبوٹ ویٹر نے سروس فراہم کرنی شروع کی ہے جو نہ صرف باحجاب ہے بلکہ کئی ایک زبانوں پر عبور بھی رکھتا ہے، جنگ سے متاثرہ ملک کے شہریوں کیلئے یہ بالکل ایک نیا اور انوکھا تجربہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ کو جاپان نے تیار کیا ہے جو آرڈر دینے پر پیزا یا فرائز پیش کرتا ہے۔ کابل کے شہری دیگر ریسٹورنٹس کی بجائے روبوٹ کے منفرد تجربے سے محظوظ ہونے کیلئے اس ریسٹورنٹ کا رخ کر رہے ہیں، خصوصا بچے اس سے بات چیت کر کے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ریسٹورنٹ کی خواتین کسٹمرز کا کہنا ہے کہ حجاب میں روبوٹ دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی۔

ایک گاہک نے تو اس روبوٹ کو مزاح کا ذریعہ قرار دے دیا، اس کا کہنا تھا کہ جو لطف روبوٹ کے ساتھ بات چیت میں آتا ہے وہ کسی انسان سے محسوس نہیں ہو سکتا۔ اس کے ساتھ انگلش میں بات کریں، پشتو یا مقامی داری زبان میں، یہ سب کا سلجھے ہوئے انداز اور خوبصورت الفاظ کے چناو کے ساتھ جواب دیتا ہے۔
 

Advertisement