موبائل فون چارج کرنے والے خصوصی سپورٹس جوتے تیار

Last Updated On 12 February,2020 06:17 pm

ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی جوں جوں جدت آتی جا رہی ہے، ویسے ویسے نت نئی چیزوں کی ایجادات سامنے آ رہی ہیں، اسی حوالے سے ایک خبر متحدہ عرب امارات سے آئی ہے جہاں پر طالبات نے ایسے جوتے تیار کر لیے ہیں جو موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی کے شہر العین میں پریکٹیکل ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کی طالبات نے خصوصی سپورٹس جوتے تیار کیے ہیں جن کی مدد سے موبائل فون آسانی سے چارج کیے جاسکتے ہیں۔

یہ جوتے چہل قدمی اور سکیٹنگ میں بھی کام آ سکتے ہیں جبکہ ان سے موبائل فون کی چارجنگ کے ساتھ ساتھ متعدد کام لیے جاسکتے ہیں۔

طالبات کا کہنا تھا کہ یہ جوتے مفت توانائی فراہم کرنے میں مدد گار اور ماحول دوست ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق گھریلو اشیاء کو بھی سستی توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت ہے ان شوز ہیں جبکہ کیمرے اور صوتی آلات کو بھی بجی فراہم کرسکتے ہیں۔

اماراتی طالبات کی یہ ایجاد العین بلدیہ کے خصوصی پروگرام میں پیش کی گئی، العین کی بلدیہ ہر ماہ اچھوتی ایجادات نمائش کے لیے رکھتی ہے۔
 

Advertisement