ٹیسلا گاڑی نے رفتار کی حد کا پتا لگانے کی صلاحیت حاصل کرلی

Published On 31 August,2020 09:08 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ٹیسلا نے اپنی گاڑیوں میں ایک نیا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کیا ہے جس کی بدولت ان میں رفتار کی حد اور ٹریفک سگنلز کی لائٹس کا پتا لگانے کی صلاحیت ہو گئی ہے۔

ٹیسلا گاڑیوں کا آٹو پائلٹ سسٹم سپیڈ لمٹ وارننگ کو ڈیش بورڈ ڈسپلے پر دکھائے گا جبکہ ٹریفک سنگل کے حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کرے گا۔

یہ نیا اپ ڈیٹ فیچر امریکی کمپنی ٹیسلا کی مکمل خود کار گاڑیوں کے آٹو پائلٹ ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹیسلا گاڑیاں جیسے ہی ٹریفک سگنل پر سرخ روشنی دیکھتی ہے تو اپنی رفتار کو خود کار طریقے سے کم کر لیتی ہے۔