امریکی انتخابات میں قبل ازوقت کامیابی کا اعلان نہیں کرنے دیا جائیگا: ٹویٹر

Published On 11 October,2020 06:48 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ امریکی انتخابات میں امیدواروں سمیت کسی بھی صارف کو قبل ازوقت کامیابی کا اعلان نہیں کرنے دیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر حکام نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی ٹویٹ میں کامیابی کا دعویٰ کیا گیا تو اس کے ساتھ تنبیہی لیبل لگایا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ فیس بک نے بھی ایسے ہی ایک اقدام کا اعلان کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس جن کے دس ہزار سے زیادہ فالورز ہیں کو بھی ٹوئٹ کا آپشن دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی اجنبیوں کی طرف سے تجویزی ٹویٹس بھی ہٹا دے گی۔ اگر کوئی تنبیہی لیبل والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے واضح طور پر ایک مصدقہ ذریعے کی جانب بھیجا جانے والا لنک پیش کیا جائے گا۔

ٹویٹر نے امریکی صدارتی الیکشن سے متعلق ان نئے قواعد کو اپنی نئی سویک پالیسیوں کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔ یہ پالیسیاں ستمبر میں تبدیل کی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ وقتی طور پر ری ٹویٹ کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس کے تحت صارفین کو ٹویٹر کے ساتھ اپنا کچھ پیغام لکھنے کے لیے کہا جائے گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو عام ری ٹویٹ ہی ہوگی۔ ایسی تمام ٹویٹس ہٹا دی جائیں گی جو الیکشن نتائج پر اثر انداز ہوں یا تشدد کی ترغیب دیں۔
 

Advertisement