بھارت: پسند کی شادی کرنے والے افراد کی حفاظت کیلئے

Published On 05 Feb 2016 10:16 AM 

بھارت میں تشکیل پانے والے گروپ لَو کمانڈوز میں رضا کار اور وکلا شامل ہیں جو نئے شادی شدہ جوڑوں کو ان کے خاندان کے غضب سے بچانے کے علاوہ انہیں قانونی تحفظ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں

 
نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت میں پسند کی شادی کرنے والے افراد کے لیے رضاکاروں نے لَو کمانڈوز کے نام سے ایک گروپ بنایا ہے جو ان افراد کو ہر طرح کی مدد اور تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

بھارت میں تشکیل پانے والے اس گروپ کا نام لَو کمانڈوز ہے جس میں رضا کار اور وکلا شامل ہیں جو نئے شادی شدہ جوڑوں کو ان کے خاندان کے غضب سے بچانے کے علاوہ انہیں قانونی تحفظ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔

لوکمانڈوزگروپ میں ابھی چند افراد شامل ہیں جب کہ ان کے کام کو دیکھتے ہوئے مزید افراد کے شامل ہونے کی بھی توقع کی جا رہی ہے ۔

لوکمانڈوز گروپ کا مقصد عزت کے نام پر خصوصاً لڑکیوں کو قتل ہونے سے محفوظ رکھنا ہے اور وہ ملکی قوانین کے تحت نئے شادی شدہ جوڑوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

نئے شادی شدہ لڑکے اور لڑکیاں شادی کے بعد ٹیلی فون ہیلپ لائن یا ویب سائٹ کے ذریعے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ جس کے بعد لوکمانڈوز انہیں ہرطرح کی مدد فراہم کرتے ہیں اور بھارت بھر میں انہیں محفوظ علاقوں میں رہائش دیتے ہیں۔

لوکمانڈوز گروپ کا کہنا ہےکہ محبت کرنا اور پسند کی شادی کرنا کوئی جرم نہیں جبکہ اس گروپ کا مقصد پسند کی شادی کرنے والے افراد کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنا ہے ۔