عجیب خبریں
خلاصہ
- بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شادی کی اجتماعی تقریب میں شرابی شوہروں کی دھلائی کے لیے دلہنوں کے جہیز میں ڈنڈے بھی شامل کئے گئے ہیں۔
بھوپال: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خواتین اب شرابی شوہروں کی ڈنڈوں سے دھلائی کریں گی۔ ضلع سگڑ میں شادی کی اجتماعی تقریب کے دوران دلہنوں کے جہیز میں ڈنڈے بھی شامل ہیں۔ سماجی کارکن گوپال بھارگوا کا کہنا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت مرد بیویوں سے بدسلوکی کرتے ہیں، اب جواب میں بیویاں بھی ایسے شوہروں کے خلاف مزاحمت کر سکیں گی۔