لاہور: (دنیا نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کے سب سے امیر آدمی مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ بھارتی روہے ہے، جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک طوفان آ گیا۔ خبر آئی کے اس کارڈ میں سونے کا کام کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس شادی کو انڈیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جانے لگا ہے۔ اس سے قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی پروقار تقریبات نے بھی دنیا بھر کے میڈیا میں خوب چرچا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتا امبانی بطور سکول ٹیچر 800 روپے ماہانہ تنخواہ لیتی تھیں
Rs150000NU Wedding Invitation Card By Mukesh Ambani pic.twitter.com/XY82nWmM9Y
— Amarjeet Sahni (@amarsahni59) December 8, 2017
ریلائنس نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارڈ اور ویڈیو دونوں جعلی ہیں، تاحال آکاش امبانی کی شادی کے بارے میں کچھ طے نہیں ہے، اور نہ ہی اس کا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔ جب آکاش کی شادی کا اعلان کیا جائے گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔